dadyal, Dadyal Online
Published On: Tue, Oct 11th, 2011

PM Pakistan [ Yousaf Raza Gillani ] Coming Dadyal, Preparations are being made

Afsar Shahid from Dadyal meeting with different  people

وزیر اعظم پاکستان کی ڈڈیال آمد کے سلسلے میں ڈڈیال شہر کو دلہن کی طرح سجا دیا گیا قد آور بینرز اور پینا فلیکس بورڈز بھی لگا دیے گئے اس سلسلے میں وزیر حکومت اور مقامی ایم ایل اے چوہدری افسر شاہد کی صدارت میں میٹنگ کا انعقاد پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا ڈڈیال میں آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کرنے کا عزم جلسہ کو کامیاب بنانے کی تیاریاں مکمل تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی کا 13اکتوبر کو ڈڈیال کا دورہ کریں گے اس دوران وہ دن ایک بجے دھانگلی کے مقام پر سید یوسف رضا گیلانی برج کا افتتاح کریں گے اور اس کے بعد ڈڈیال میں پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس کے مقام پر ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب بھی کریں گے جلسہ عام کو کامیاب بنانے کیلئے گزشتہ روز پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاؤس میں مقامی ایم ایل اے ووزیر اوقاف ،زکوٰۃ و مزہبی امور چوہدری محمد افسر شاہد کی زیر صدارت ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں ڈڈیال کی ساتوں یونین کونسلوں سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس دوران وزیر حکومت کی ہدایت پر کارکنوں نے عزم کیا کہ 13اکتوبر کو ڈڈیال میں آزاد کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کرنے کیلئے ڈڈیال کی ساتوں یونین کو نسلوں سے بڑ ے بڑے جلوسوں کی شکل میں قافلے جلسے میں شرکت کریں گے ۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>