dadyal, Dadyal Online
Published On: Fri, Oct 7th, 2011

Ch Abdul Majid visited Dadyal

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ ہم ماضی کی تمام تلخ باتوں کو بھلا کر مفاہمتی سیاست کو

 فروغ دینا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میں

 ہر عملی اقدامات اٹھائیں گے مسلم کانفرنس ،ایم کیو ایم کے ساتھ مسلم لیگ ن کو بھی حکومت میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور عوامی مسائل حل کرنے میں ہمارا ساتھ دیں مسئلہ کشمیر پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہی حل ہو گا سابقہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو مذاق بنایا ہوا تھا کسی بھی جماعت کے کسی بھی شخص کو کئی کام ہو تو وہ وزراء کی سیڑھی چڑ کر میرے پاس آئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈڈیال میں وزیر حکومت چوہدری محمد افسر شاہد کے گھرمیں ان کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ڈڈیال کی تعمیر و ترقی میں کوئی کثر بھی نہیں چھوڑی جائے گی ہمارے وزراء وہ ورزراء نہیں ہیں جو وزیر ا

عظم کے کمرے میں جوتیاں اتار کر جاتے تھے ہم نے پاور فل وزراء بنائے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت کے کسی بھی شخص کو اگر اپنے علاقے میں کوئی کام کرانا ہے تو وہ مقامی وزیر کے ساتھ بات کریں اگر مجھ تک کوئی کام ہو تو وہ بھی مقامی وزیر کے ساتھ بات کریں میں ان کے بھی تمام مسائل حل کروں گا انہوں نے کہا کہ ہم حکومت بھی چلائیں گے اور اپوزیشن کا کردار بھی ادا کریں گے کرپشن راتوں رات ختم نہیں ہو سکتی اس کیلئے ہم عملی اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ ہوائی اعلانات نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی کو ہوائی اعلانات کرنے دیں گے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر بہت جلد حل کیا جائے گا سابقہ حکومت نے مسئلہ کشمیر کو مزاق بنایا ہوا تھا جبکہ پیپلز پارٹی کی حکومت اس کو سنجیدگی کے ساتھ لیکر اس پر کا م کر رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نہ صرف مسلم کانفرنس اور ایم کیو ایم بلکہ ہم نے مسلم لیگ ن کو بھی حکومت میں شامل ہو نے کی دعوت دی ہوئی ہے ہم آزاد کشمیر میں بھی صدر آصف علی زرداری کی مفاہمتی پالیسی کو لاگو کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر حکمران کرپٹ نہ ہوں تو نچلے طبقے میں کرپشن نہیں ہو سکتی انہوں نے کہا کہ میرپور میڈیکل کالج میں بہت جلد کلاسز کا اجراء کیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم میرپور میں ائر پورٹ کا قیام عمل میں لائیں گے اس سلسلے میں نجی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس سلسلے میں سرمایہ کاری کریں زمین اور دیگر سرکایے وسائل ہم مہیا کریں گے اور دیگر سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>