dadyal, Dadyal Online
Published On: Thu, Dec 15th, 2011

Brigadier Raja Dilawar Khan’s Anniversary : Kathar AJK, Dadyal

Anverserory of raja dilawar khan,  kathar village, dadyal, ceremoney (1)Anverserory of raja dilawar khan, kathar village, dadyal, ceremoney (1)وزیر اوقاف ،زکوٰۃ ومزہبی امور چوہدری محمد افسر شاہد نے کہا ہے کہ بر گیڈئیرراجہ دلاور خان مرحوم اپنی زندگی کے ہر میدان میں سرخرو رہے ہیں ان کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے وہ ہمیشہ باطل کے آگے ڈٹ جایا کرتے تھے اور اصل معنوں میں اسلام کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کٹھاڑ دلاور خان میں راجہ دلاور خان مرحوم کی سترویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا برسی کی تقریب سے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور ترجمان صدیق الفاروق ،ایم این اے شاکر اعوان ،سردار فاروق سکندر،چوہدری سعید،ندیم کیانی ایڈووکیٹ، امتیاز راجہ ایڈووکیٹ، اعجاز دلاور خان، چوہدری ظہو
ر رشید،میجر حفیظ، فضل حسین ربانی ،ماسٹر راجہ نجیب،راجہ رجاسب اور دیگر نے بھی خطاب کیا وزیر حکومت چوہدری محمد افسر شاہد نے مزید کہا کہ ہم پاکستان اور آزاد کشمیر میں جہاں بھی جائیں تو ہمارا تعارف راجہ دلاور خان مرحوم کے علاقے سے کرایا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ راجہ دلاور خان مرحوم نے ہمیشہ سچ کا ساتھ دیا اور باطل کے خلاف ڈٹ جانا انکی زندگی کا اصل مقصد تھا انہوں نے کہا کہ ڈڈیال کے اندر تعمیر وترقی کے بے شمار کام ان کے دور چیئر مین ایم ڈی اے میں ہوئے پاکستان اور آزاد کشمیر کیلئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور ان کی یہ خدمات سنہری حروف سے لکھیں جائیں گی انہوں نے کہا کہ برگیڈیئر راجہ دلاور خان مرحوم کی برسی میں آنے اور ہماری حوصلہ افزائی کرنے کیلئے آنے والے پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

Displaying 7 Comments
Have Your Say
  1. I need some info about Brigadier Raja Dilawar Khan and what he done for this land

  2. Dadyal says:

    i means he did choolay for people of dadyal

  3. umar says:

    He did what could in his time

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>