dadyal, Dadyal Online
Published On: Mon, Oct 24th, 2011

Afsar Shahid’s Statement about Begum Nusrat Bhutto

وزیر حکومت اوقاف،زکوٰۃ و مذہبی امور آزاد کشمیر چوہدری محمد افسر شاہد نے کہا ہے کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی وفات سے تاریخ کا ایک سنہرہ باب بند ہو گیا ان کی خدمات صدیوں تک یاد رکھی جائیں گیآزاد کشمیر میں 10سال سے محروم عوام کو زندگی کی تمام سہولیات مہیا کریں گے عوامی حقوق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے آصف علی زرداری کی افہام و تفہیم کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں بھی سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ڈڈیال کے تھانہ، محکمہ مال اور برقیات اور دیگر محکموں میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گئی مالی مشکلات کے باوجود عوامی خدمت میں کوئی کثر نہیں چھوڑیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھارہ کے مقام پر پہلوان چوہدری مالک کی طرف سے دیے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں نمبردار چوہدری الطاف ارشد،جاوید اقبال انصاری،چوہدری مطلوب، قاری حفیظ الرحمن،چوہدری رمضان، چوہدری امین آف لانڈہ، اور دیگر نے بھی شرکت کی وزیر حکومت چوہدری افسر شاہد نے مزید کہا کہ عوام کا احساس محرومی دور کریں گے ترقی کو یقینی بنا کر ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کریں گے انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کو جاری رکھتے ہوئے تمام جماعتوں کو ساتھ ملائیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دو تہائی اکثریت سے جیت کر حکومت میں آئی ہے پیپلز پارٹی کے حق میں عوام نے فیصلہ دے دیا ہے انہوں نے کہا کہ راولاکوٹ کے ضمنی انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی کو کامیاب کروا کر مفاہمت اور جمہوریت کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے انہوں نے کہا کہ مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی وفات سے تاریں کا ایک سنہرہ باب بند ہو گیا ان کی پاکستان کیلئے خدمات صدیوں تک یاد رکھی جائیں گی ۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>