dadyal, Dadyal Online
Published On: Tue, Feb 28th, 2012

کاشتکار موسم گرما میں اگائی جانے والی سبزیوں کی کاشت مارچ میں مکمل کرلیں۔ محکمہ زراعت

فیصل آباد ۔28 فروری(اے پی پی)محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے کاشتکاروں کوآگاہ کیا ہے کہ موسم گرما میں اگائی جانے والی سبزیوں کی کاشت مارچ میں مکمل کرلیں۔ موسم گرما کی سبزیوں میں کریلہ، گھیا کدو، کالی توری، بھنڈی توری، بینگن ، ٹماٹر ، سبز مرچ، شملہ مرچ ، تر اور کھیرا اہم ہیں۔ ماہرین نے بتایا ہے کہ ان سبزیوں کی نشوونما کے لیے بہترین درجہ حرارت 20 سے 35 سینٹی گریڈ ہے اور اس سے زیادہ یا کم درجہ حرارت ان کی پیداوار پر اثر انداز ہوتاہے ۔سبزیوں کے کاشت کے لیے اچھے نکاس اور نامیاتی مادے والی زرخیز زمین ہونی چاہیے۔ ماہرین نے مزید بتایا ہے کہ موسم گرما کی سبزیوں کی ایسی اقسام کا انتخاب کریں جو کہ موسمی حالات کے مطابق ہو اور کیڑے مکوڑوں اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتی ہوں اور ان کے بیج کا شرح اگاؤ 80 فیصد سے کم نہ ہو۔ ٹماٹر اور مرچ کی کاشت بذریعہ پنیری کریں۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>