dadyal, Dadyal Online
Published On: Tue, Feb 28th, 2012

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالباری قریشی ایک دیانت دار اور فرض شناس آفیسر ہیں: راجہ شبیر احمد

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالباری قریشی ایک دیانت دار اور فرض شناس آفیسر ہیں ، بعض افراد اپنے ذاتی مفاد کی خاطر ان کے خلاف پریگنڈہ کررہے ہیں، ان خیالات کا اظہارراجہ شبیر احمد،صدرمعلم سیاکھ خادم حسین و دیگر نے ’’ صحافیوں‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،ان لوگوں نے کہاکہ عوام ایسے لوگوں کا محاسبہ کریں جو کہ اپنے ذاتی اورناجائز فائدے کے لیے ایک شریف اور ذمہ دار آفیسر کے خلاف گھٹیا سازشوں میں مصروف عمل ہیں، راجہ شبیر احمد نے بتایا کہ ہر دور میں ایسے ہوتا آیا ہے کہ اپنے ناجائز کام کروانے کے لیے فرض شناس اورقوانین کی پابند ی کرنے والوں کو بدنام کرکے اپنے کام کرائے جانے کی کوشش کی جاتی ہے، جس میں بعض اوقات یہ دشمن عناصر کامیاب بھی ہو جاتے ہیں

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>