dadyal, Dadyal Online
Published On: Fri, Feb 24th, 2012

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے آئندہ ہفتہ کے دوران مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 4 بینچ تشکیل دیدیئے

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے پیر 27 فروری سے شروع ہونے والے ہفتہ کے دوران مختلف مقدمات کی سماعت کیلئے 4 بینچ تشکیل دیدیئے ہیں۔ سپریم کورٹ کی کاز لسٹ کے مطابق پہلا بینچ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس طارق پرویز اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل ہوگا، دوسرا بینچ جسٹس ناصر الملک، جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس گلزار احمد، تیسرا بینچ جسٹس آصف سعید اور جسٹس اعجاز چوہدری جبکہ چوتھا بینچ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس محمد اطہر سعید پر مشتمل ہوگا۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>