dadyal, Dadyal Online
Published On: Fri, Feb 24th, 2012

پاکستان کو بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) پاکستان کو بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی کے ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ 36رکنی ایگزیکٹو بورڈ عالمی فنڈ کا اہم فیصلہ ساز ادارہ ہے۔ یہ بات دفتر خارجہ کی طرف سے جمعہ کو ایک بیان میں بتائی گئی۔ پاکستان کو تین سالہ مدت کیلئے بورڈ کا رکن منتخب کیا گیا ہے اس سے پہلے پاکستان کو ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) کی 49 رکنی کونسل کیلئے منتخب کیا گیاتھا۔ ادارہ برائے خوراک و زراعت اقوام متحدہ نظام کا ایک اہم جزو ہے جو خوراک و زراعت کے تحفظ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کیلئے 192 ارکان پر مشتمل ہے۔ دریں اثناء پاکستان کو ورلڈ فوڈ پروگرام کے 36 رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں بھی منتخب کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے تین اہم اداروں ایف اے او، ڈبلیو ایف پی اور آئی ایف اے ڈی روم میں واقع ہیں۔ پاکستان غذائی تحفظ اور زراعت سے متعلق تینوں اداروں کی گورننگ باڈیز میں ایک بار پھر شامل ہوا ہے۔ یہ انتخابات عالمی غذائی تحفظ اور غذا کے حوالے سے مباحثوں اور فیصلہ سازی میں پاکستان کے اہم کردار اور موثر شرکت کا واضح اعتراف ہیں۔ پاکستان ایف اے او، ڈبلیو ایف پی اور آئی ایف اے ڈی کے پروگراموں سے استفادہ کرتا ہے اور وہ دیہی و زرعی ترقی اور غذائی تحفظ کے فروغ کیلئے ان اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>