dadyal, Dadyal Online
Published On: Sun, Feb 26th, 2012

مقبوضہ کشمیر، 2 برس میں 300 کے لگ بھگ نوجوانوں پر کالا قانون لاگو کیا گیا

جموں ۔ 25 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دو برس کے دوران 300کے قریب ایسے نوجوان کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکیے گئے جنہوں نے 2010کی احتجاجی تحریک میں حصہ لیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے کی نام نہاد اسمبلی میں ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا گیا کہ پولیس نے طلباء سمیت 293نوجوانوں کو کالے قانون کے تحت پتھراؤ کے الزامات میں گرفتار کیا۔ کٹھ پتلی وزیر داخلہ نے سوال کے جواب میں کہا کہ ان نوجوانوں میں سے اب تک 268نوجوان رہا کیے گئے جبکہ 25تاحال نظر بند ہیں۔ نظر بندنوجوانوں میں پانچ ایسے ہیں جنہیں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا گیا۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>