dadyal, Dadyal Online
Published On: Mon, Feb 27th, 2012

متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کے تبادلہ بارے معاہدے پر دستخط

ابوظہبی ۔26 فروری(اے پی پی) پاکستانی وزیر داخلہ رحمن اے ملک اور متحدہ عرب امارات کے وزیر داخلہ شیخ سیف بن زائد النہیان نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کر دیئے جس کے تحت متحدہ عرب امارات میں سزا پانے والے قیدی اپنی بقیہ سزا پاکستان میں پوری کریں گے۔ یو اے ای سے موصولہ اطلاعات کے مطابق معاہدہ 2 ہفتوں کے اندر اندر نافذ العمل ہوگا اور دونوں وزرائے داخلہ اس ضمن میں قیدیوں کے تبادلے بارے مزید کارروائی کریں گے۔ حکومت اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عرب امارات کی حکومت کے مابین دو سالہ مذاکرات کے نتیجہ میں معاہدہ حتمی طور پر طے پایا جس کی پاکستانی کابینہ نے منظوری دی اور متحدہ عرب امارات میں وزیر داخلہ سینیٹر اے رحمن ملک نے اس معاہدے پر دستخط کئے۔ قبل ازیں صدر آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی تھی کہ وہ متحدہ عرب امارات میں سزا پانے والے پاکستانی قیدیوں کی بقیہ سزا پاکستان میں پوری کروانے کے حوالہ سے قانونی طریقوں اور ذرائع سے اس مسئلہ کا حل نکالیں ۔ دریں اثناء قیدیوں کے تبادلہ کے معاہدہ سے ہزاروں پاکستانیوں کو فائدہ پہنچے گا۔ ان قیدیوں کے اہلخانہ اس معاہدہ کے بعد خوش ہیں کیونکہ ووہ قیدی پاکستان میں اپنے اہل خانہ سے قید کے دوران ملاقاتیں وغیرہ کرسکیں گے۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>