dadyal, Dadyal Online
Published On: Mon, Feb 27th, 2012

لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے 13 اضلاع میں اس سال ڈینگی کے 73 مشتبہ کیسز سامنے آچکے ہیں

لاہور ۔26 فروری(اے پی پی) لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے 13 اضلاع میں اس سال ڈینگی کے 73 مشتبہ کیسز سامنے آچکے ہیں جو تصدیق کیلئے قائم میڈیکل کمیٹی کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق ان مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ پازیٹو آنے پر ڈاکٹروں پر مشتمل ایڈوائزری کمیٹی تمام ٹیسٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ کریگی کہ کون سا مریض ڈینگی سے متاثرہ ہے ۔ محکمہ صحت کے مطابق شیخوپورہ میں 5‘ گوجرانوالہ میں 3‘ فیصل آباد‘ سیالکوٹ میں 2/2 جبکہ بہاولپور‘ ڈی جی خان‘ حافظ آباد‘ نارووال‘ اوکاڑہ‘ پاکپتن‘ راولپنڈی‘ ساہیوال اور وہاڑی میں ڈینگی کا ایک ایک کیس سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ڈینگی مچھر کے انڈے اور لاروے تلف کرنے کیلئے پنجاب بھر میں کئی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ ڈی سی او لاہور احد چیمہ نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ڈینگی کے لاروے اور انڈے ختم کرنے کیلئے وافر مقدار میں سپرے موجود ہے۔ اس کے علاوہ لاہور کے پارکوں میں موجود تالابوں میں ڈینگی مچھر کے انڈے اور لاروے کی تلفی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ محکمہ صحت کی طرف سے ہدایت آنے پر سپرے بھی شروع کر دیا جائیگا۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>