Published On: Tue, Jul 17th, 2012

عوام کو روٹی کپڑہ اور مکان مہیا کرنے کیلئے اپنا دن رات ایک کیے ہوئے ہیں

ڈڈیال (محمد عمران)
وزیر اوقاف، زکوٰۃ و امور دینیہ آزاد کشمیر چوہدری محمد افسر شاہد نے کہا ہے کہ صدر پاکستان آصف علی زرداری عوام کے دلوں پر راج کر رہے ہیں عوام کو روٹی کپڑہ اور مکان مہیا کرنے کیلئے اپنا دن رات ایک کیے ہوئے ہیں میرے دروازے عوام کیلئے ہر وقت کھلے ہیں شکایت کی صورت میں کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائے گا ڈڈیال میں جاری نا مکمل منصو بہ جات کو فوری مکمل کیا جائے کسی بھی ادارے کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا خالی نعروں اور ہوائی اعلانات کے بجائے عملی کام کر رہے ہیں وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا دورہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کیلئے سنگ میل ثابت ہو گا اپنے دورہ آزاد کشمیر کے دوران وہ بہترین پیکج کا اعلان کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈڈیال میں ڈڈیال کے مسائل کے بارے میں ضلعی انتظامیہ کی بلائی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا میٹنگ میں ایس ڈی او پی ایم یو مرزا مجاہد حسین، ڈائیریکٹر ورکس خالد سلطان، ایکسین محمد فرید،پی ڈی سردار شمیم ، ایکسین خالد صدیق، ایس ای راجہ جلیل، ایڈیشنل کمشنر خواجہ پرویز احمد، سب انجینئر پی ایچ ڈی، اسسٹنٹ ڈائیریکٹریاسر سلطان، ایس ڈی او نیو سٹی ٹاؤن، خالد جاوید، ایس ڈی او پی ایچ ای چوہدری ظہیر، ایس ڈی او برقیات راجہ عدیل اسلم، ایکسین برقیات مقصود منہاس، ایس ای برقیات، ایس ڈی او خواجہ وقار، تحصیلدار امور منگلا ڈیم سلطان خیالی، اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری کاشف حسین، تحصیلدار مال وحید راسب، ڈی ایس پی ڈڈیال چوہدری منشی ،ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر خواجہ محمد نزیر، نمبردار چوہدری الطاف ارشد ،ماموں مشتاق، مطلوب ساجد، تحصیل صدر پی پی پی چوہدری ظہور سرور، سٹی صدر ملک محمد خان اور دیگر تمام ادارہ جات کے سربراہان موجود تھے بھی وزیر حکومت نے مزید کہا کہ کشمیری عوام وزیر اعظم پاکستان کا شاندار استقبال کرے گی عوام کے حقوق پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ادارے اپنے فرائض سے بخوبی آگاہ ہیں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ہمیں عوام کا خادم بنا کر بھیجا ہے عوام کی خدمت کریں گے پیپلز پارٹی کے دورہ حکومت میں کسی کی حق تلفی کو برداشت نہیں کیا جائے گا درویش صفت وزیر اعظم آزاد کشمیر کی قیادت میں ادارے آقاؤں کی طرح نہیں بلکہ خدمت گاروں کی طرح عوام کی خدمت کریں عوام نے پیپلز پارٹی کو تبدیلی لانے کیلئے ووٹ دی ہے ڈڈیال کے مسائل حل کرنے کیلئے سیاست کے میدان میں آیا ہوں عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اداروے دن رات ایک کریں ادارے آپس میں ا لجھنے کے بجائے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں ۔
ڈڈیال ( محمد عمران)
وزیر حکومت آزاد کشمیر چوہدری افسر شاہد نے سیاسی وسماجی رہنما نصیر احمد لون کے والد کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے گھر جاکر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور مرحوم کی بلند درجاتی کیلئے دعا کی اس موقع پر ان کے ساتھ نمبر دار چوہدری الطاف ارشد،حاجی مسعود احمد، شاہد گجر، راجہ آزاد ، سمیت دیگر بھی ہمراہ تھے۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>