dadyal, Dadyal Online
Published On: Fri, Feb 24th, 2012

صدر آصف علی زرداری کی گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کے گھر آمد، والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی ۔ 24 فروری (اے پی پی) صدر مملکت آصف علی زرداری جمعہ کو گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ صدر نے ڈیفنس کراچی میں گورنر بلوچستان کی رہائش گاہ پر ذوالفقار مگسی سے والدہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ سندھ کے وزیر خوراک نواب نادر خان مگسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>