dadyal, Dadyal Online
Published On: Fri, Feb 24th, 2012

سپریم کورٹ 29 فروری کو 16 سال پرانے مہران بینک سکینڈل کیس کی سماعت کریگی

اسلام آباد ۔ 24 فروری (اے پی پی) سپریم کورٹ 29 فروری کو 16 سال پرانے مہران بینک سکینڈل کیس (اصغر خان کیس) کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں جسٹس پرویز اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل 3 رکنی بینچ اس مشہور کیس کی سماعت کرے گا۔ یاد رہے 1996ء میں ریٹائرڈ ایئر مارشل اصغر خان نے اس وقت کے آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ، آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل (ر) اسد درانی اور یونس حبیب کیخلاف پیپلز پارٹی کی مخالف جماعتوں میں سیاسی مقاصد کیلئے بھاری رقوم تقسیم کرنے کے حوالے سے مقدمہ دائر کیا تھا، اس وقت کے چیف جسٹس نسیم حسن خان نے کیس کی سماعت کی تو جنرل (ر) اسد درانی نے عدالت میں حلفیہ بیان دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں میں 140 ملین روپے تقسیم کئے گئے تھے تاہم بعد ازاں کیس کی سماعت مختلف وجوہات کی بناء پر روک دی گئی۔ چیف جسٹس نے آئندہ ہفتہ اس اہم کیس کی سماعت کرنے کیلئے تین رکن بینچ تشکیل دیدیا ہے۔ اس ضمن میں اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سینئر وکلاء عبدالحفیظ پیرزادہ، حبیب وہاب الخیری، سلمان اکرم راجہ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>