dadyal, Dadyal Online
Published On: Wed, Feb 29th, 2012

سول جج نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کو دو مقدمات میں عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا

اسلام آباد ۔ 29 فروری (اے پی پی) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کاشف قیوم شیخ نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کو درج دو مقدمات میں عدم ثبوت کی بناء پر بری کر دیا۔ بدھ کو عدالت نے تھانہ آبپارہ میں درج مولانا عبدالعزیز کے خلاف درج دو مقدمات کی سماعت مکمل کرتے ہوئے الزام ثابت نہ ہونے اور گواہان کی عدم دستیابی کی بناء پر بری کر دیا۔ مولانا عبدالعزیز کی جانب سے محمد وجیہہ اللہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ تھانہ آبپارہ پولیس نے 2004ء میں وانا میں آپریشن اور 2007ء میں حکومت پاکستان کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کی تھی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مولانا عبدالعزیز اپنے خلاف درج 13 مقدمات میں بری ہو چکے ہیں جبکہ ان کے خلاف 5 مقدمات کی سماعت 8 مارچ کو ہو گی۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>