dadyal, Dadyal Online
Published On: Wed, Feb 29th, 2012

ریاض میں پاکستانی سفارتخانہ میں عربی/قرانی آیات کی خطاطی کی نمائش

ریاض ۔ 28 فروری (اے پی پی) سعودی دارالحکومت میں پاکستانی سفارتخانہ میں عربی/ قرآنی آیات کی خطاطی کی نمائش منعقد ہوئی جس کا افتتاح چیئرمین سیاحت اور نوادرات کمیشن کے چیئرمین شہزادہ سلطان بن سلمان نے کیا۔ ریاض سے موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی شہزادہ فیصل بن سعود، اطلاعات و ثقافت کے نائب وزیر ڈاکٹر ناصر الہلالن، اسسٹنٹ منسٹر چیف آف پروٹوکول علاؤ الدین عسکری، مقامی ماہرین خطاطی اور سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے نمائش دیکھی۔ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر محمد نعیم خان نے خطبہ استقبالیہ میں پاکستان کے خطاطی کی بھرپور روایات کو اجاگر کیا اور شہزادہ سلطان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ثقافت میں اسلامی فنون کو فروغ دینے میں ثافتی ورثہ نے بڑا کردار ادا کیا ہے۔ پرنس سلطان بن سلمان نے اس موقع پر نمائش میں رکھے گئے فن پاروں میں بڑی گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور نمائش میں ایک گھنٹہ سے بھی زائد وقت گزارا۔ خطاطی کی نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنس سلطان بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب نے ماضی میں پاکستان سے بہت کچھ سیکھا ہے اور مستقبل میں بھی پاکستان کے تجربات سے استفادہ جاری رکھا جائے گا۔ پاکستانی سفارتخانہ کے مطابق عربی / قرآنی آیات کی خطاطی کی نمائش 2 مارچ تک جاری رہے گی۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>