dadyal, Dadyal Online
Published On: Sun, Feb 26th, 2012

بھارت اور پاکستان دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر حل نہیں کر سکتے۔ سیّد احمد بخاری

نئی دہلی۔ 25 فروری (اے پی پی) دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کو دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے حل نہیں کرسکتے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مولانا سید احمد بخاری نے جمعہ کو جامع مسجد میں لوگوں سے خطاب میں دونوں ملکوں پر زور دیا کہ وہ مذکراتی عمل میں کشمیریوں کو شامل کریں تاکہ مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی پسند قیادت کو شامل کیے بغیرمذاکراتی عمل نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکتا۔شاہی امام نے بھارتی فوجیوں اور پولیس کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

Leave a comment

XHTML: You can use these html tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>